بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حق میں قانونی سازی کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب کا یہ مقدس ایوان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حق میں پارلیمنٹ سے بل پاس کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔عالمی عدالت کے کہنے پر بھارتی جاسوس کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے۔کلبھوشن یادیو ہزاروں پاکستانیوں کے قتل کا خود اعتراف کرچکا ہے۔ہمارے بچوں کے قاتل کو اسطرح ریلیف دینا شہداء کے خون سے غداری ہے۔یہ ایوان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حق میں پاس کیے بل کو مسترد کرتا ہے۔