گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پار لیمنٹ کو مضبوط بنانا تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔ تمام اراکین پار لیمنٹ کو سپیکر اور چیئر مین سینٹ کا احترام کر نا چاہئے۔ حکومت کو اپوزیشن سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ ٹ دیا ہے۔پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور عوام کو خوشحال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پاکستان میں سر مایہ کاروں کے جان ومال کو حکومت کی جانب سے مکمل تحفظ دیا جارہا ہے۔پاکستان کوماحولیاتی آلودگی سے بچانے میں الیکٹر ک ٹر انسپورٹ کو فروغ دینا ہوگا ۔ وہ گور نر ہائوس لاہور میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی لانچنگ تقر یب کے دوران تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقعہ پر ولید ٹر یڈ نگ کمپنی کے سی ای او ولید ڈوگر سمیت دیگربھی موجود تھے ۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پار لیمنٹ کی مضبوطی سے ہی پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہوگی اس لیے میںپارلیمنٹ پرامن ماحول رکھنا پار لیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ جیسے ممالک میں سپیکر اگر وزیر اعظم کو بھی بات کرنے سے روک دے تو کسی کی جرأت نہیں ہوتی کہ وہ سپیکر کے کام میں رکاوٹ ڈالے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی ہمیں پارلیمنٹ کو مضبوط اور سپیکر وچیئر مین سینٹ کے احترام کو یقینی بنانا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں پہلے بھی سیاسی ماحول گرم ہوتا رہتا ہے مگر حکومت قائم ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ حکومت کے مینڈٹ کا احترام کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ آئینی مدت پوری کر نا حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے جو ہم سے کوئی چھین نہیں سکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات انشاء اللہ اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا کہ حکومت کو معاشی میدان میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے مگراسکے باوجود حکومت بزنس کیمونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے کیونکہ معاشی طور پر مضبوطی کے لیے ملک میں زیادہ سے زیادہ روزگارکی فراہمی بھی ضروری ہے جو بزنس کیمونٹی کی جانب سے نئی صنعتوں او ر نئے منصوبوں کے زریعے ہی ممکن ہوگی ۔ اُنہوں نے کہا کہ مہنگائی جیسے مسائل حکومت کے لیے چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کے لیے حکومت احساس پروگرام سمیت دیگرمنصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انشاء ا للہ حکومت آنیوالے دنوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے مزید پروگرام شروع کررہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کر نا حکومت کی اولین تر جیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.
پار لیمنٹ کو مضبوط بنانا تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے: گور نر پنجاب
Nov 18, 2021 | 19:45