بھاگ(این این آئی) بھاگ میں کئی سالوں سے گیس ناپید ہے۔ بلوچستان سے نکلنے والی گیس سے یہاں کے آبائی رہائشیوں کو محروم رکھنا ظلم کے مترادف ہے۔ گیس پریشر کی کمی سے خواتین کو امورخانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے متبادل ایندھن کے استعمال سے خواتین آنکھوں و دیگر بیماریوں کا شکار ہونے لگی ہیں۔کئی بار اس اہم مسئلے کی نشاندہی کی گئی مگر گیس حکام پر اثر نہیں ہوا عوام نے حکام کی خاموشی پر احتجاج کی دھمکی دے دی ۔تفصیلات کے مطابق بھاگ بیشتر محلہ جات میں عوام گیس پریشر میں کمی سے شدید پریشان ہیں۔ بچے اسکول اور بڑے دفاتر بغیر ناشتہ کیے جانے پر مجبور ہیں۔عوام نے وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکریٹری بلوچستان وفاقی محتسب سے بھاگ میں کمی کا نوٹس لیکر ذمہ داروں کا تعین اور بھاگ شہر میں گیس فراہم کرنے کے اقدامات کی اپیل کی ہے۔
بھاگ میں گیس ناپید ‘بچے بغیر ناشتہ سکول جانے پر مجبور‘احتجاج کی دھمکی
Nov 18, 2022