گوادر ( بیورو رپورٹ ) سندھ سے بلوچستان میں مزدوری کرنے کیلئے آنے والے لوگوں کو گلے سے لگائیں گے لیکن جو ڈاکو بن کر آئیگا اسکا مقابلہ کریں گے۔ ڈاکو اگر کراچی کو بند کرسکتے ہیں تو گوادر پورٹ کے مالک پورٹ کو بند کیسینہیں کرسکتے۔ محکمہ فشریز اور انتظامیہ کی یہ بات سو فیصد غلط ہے کہ سمندر میں ٹرالر نہیں ہیں بلکہ آج بھی ٹرالر موجود ہیں جو رات کی تاریکی میں ٹرالنگ کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے حق دو تحریک کے وائی y چوک پر منعقدہ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرالر مالکان اپنی حد میں رہیں کراچی ان کانہیں وہاں آباد بلوچوں کا ہے اگر بلوچستان کی مچھلیوں کو کراچی آنے سے روکنے کی غلطی کی تو میں کراچی کے 40لاکھ بلوچوں سے کہتا ہوں کہ وہ بھی سڑکوں پر آجائیں۔