گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں محمد ارقم خان‘سابق ایم این اے چوہدری بلال اعجاز‘سابق ضلعی صدر رانا نعیم الرحمن خاں نے کہا ہے کہ شریف خاندان ملک میں نہیں بلکہ انٹرنیشنل چور ثابت ہو چکا ہے ،ن لیگ کا جعلساز ٹولہ پروپیگنڈا سیل جو مرضی کرلے اسے ناکامی شرمندگی اور مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا ،عمران خان کی سیاست کھلی کتاب کی طرح ہے امپورٹڈ حکومت کی چھتری کے نیچے عمران خان کیخلاف ن لیگ نے بے بنیاد پروپیگنڈا سیل کھولا ہوا ہے جو کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر قوم کے سامنے پیش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کا مقصد ملک میں انصاف اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔