پلاٹوں کی فائلیں خرید کر دینے کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے ہتھیانے والے 2 افراد کیخلاف مقدمات 

Nov 18, 2022


گکھڑمنڈی(نامہ نگار) ڈی ایچ اے میں پلاٹوں کی فائلیں خرید کر دینے کا جھانسہ دیکر 2کروڑ تین لاکھ 40ہزار روپے ہتھیانے والے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیا گیا۔ بلال اصغر چٹھہ سکنہ ڈی سی کالونی سے لاہور کے عمر خالد نے پلاٹوں کی فائلیں خرید کر دینے کا جھانسہ دے کر 1کروڑ 87 لاکھ روپے وصول کیے جب فائلیں نہ دیں تو رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر چیک دئیے جو بوگس نکلے، عسکری ٹو کینٹ کے رہائشی علی اصغر چیمہ سے رانا مرتضیٰ نے 16 لاکھ 40 ہزار روپے وصول کیے اور نہ ہی پلاٹ اور نہ ہی فائلیںخرید کر دیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔ 

مزیدخبریں