گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیمبر آف کامرس کے صدرشیخ فیصل ایوب نے کہا ہے کہ چیمبر ممبران کی آسانیوں اور انہیں تمام سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں سیلز ٹیکس بارے مسائل حل کرانے میں حاجی صدیق بھٹی کردار بخوبی ادا کریں گے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے تمام شعبوں سے با صلاحیت افرادکو چیمبر آف کامرس میں نمائندگی دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی صدیق بھٹی کو سیلز ٹیکس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین کا نوٹیفیکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر نائب صدر چیمبر عادل ندیم انصاری ،سابق صدور اخلاق احمد بٹ ،خواجہ ضرار کلیم اورملک اجمل اعوان بھی موجود تھے۔