دیہی مرکزصحت نارنگ میں بنی سرکاری رہائش گاہوں پر بااثر افراد کا قبضہ

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)مقامی دیہی مرکزصحت میں بنی سرکاری رہائش گاہوں پر پرائیویٹ افراد کا قبضہ ملازمین سخت پریشانی میں مبتلا گزشتہ روز پرائیویٹ افراد نے ملازمین کو زدوکوب کیا اور سرپھاڑ دئیے جس کی درخواست میڈیکل تھانہ میں موجود پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار‘ تفصیلات کے مطابق دیہی مرکزصحت نارنگ میں عرصہ دراز سے پرائیویٹ افراد کا قبضہ ہے جن سے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرانے کی متعدد بار کوشش کی گئی مگر سیاسی افراد نے ان کوششوں پر پانی پھیر دیا ۔ گزشتہ روز بھی پرائیویٹ رہائش پذیر افراد نے ملازمین شہزاد وغیرہ کو شدید ذدوکوب کیا اور سر پھاڑ دئیے پولیس موقع پرپہنچ گئی انچارج میڈیکل آفیسر نے تحریری درخواست ایس ایچ او تھانہ نارنگ اور میڈیکل نتیجہ بھی تھانہ نارنگ جمع کرا دیا مگر تاحال پولیس مقدمہ درج کرنے سے ٹال مٹوکر رہی ہے ملازمین نے احتجاج کرتے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن