شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کے سپرنٹندنٹ فرخ سلطان نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمدخان کے سلوگن ’’جس قیدی کا کوئی وارث نہیں اس کا میں اور میرا محکمہ وارث ہے ‘‘ کے تحت تمام تر کاوشیں اور توانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں گزشتہ روز بھی ایک قیدی کی رہائی عمل میں لانے کی خاطر کوشش کی جس میں کامیابی ہوئی ہے یہ قیدی دو لاکھ روپے جرمانہ ادا نہ کر پانے کی پاداش میں سزا کاٹ رہا تھا جس کی درخواست پر مخیر حضرات سے تعاون حاصل کرکے اسکی جرمانہ کی رقم ادا کی گئی، میڈیا سے گفتگو کرتے سپرنٹنڈنٹ جیل فرخ سلطان نے کہا کہ قیدیوں کی اصلاح یقینی بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیںجیل کے انتظام و انصرام کو مثالی بنایا گیا ہے اور حوالاتیوں و لواحقین کی شکایات کا مکمل اذالہ ہنگامی بنیادوں پر ممکن بنایا گیا ہے۔