اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن مورگن سے ورچوئل ملاقات کی وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے پروگرام پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ میکرواکنامک فریم ورک رواں سال کے اہداف پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایم ایف نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر رضامندی ظاہر کی۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے ن لیگ وفد کے ساتھ فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملک کی سیاسی صورتحال پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے نواز شریف کا پیغام بھی فضل الرحمان تک پہنچایا۔ اسحاق ڈار نے سابق صدر زرداری سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ پی پی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اہم تقرری اور باہمی دلچسپی کے امور پر غور کیا گیا۔