وہاڑی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفدرحسین ورک نے ترقیاتی سکیموں کا وزٹ کرکے تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کو چیک کیا۔ انہوں نے زیرتعمیر سپیشل ایجوکیشن سنٹر،پیرمراد میں سڑک اور ٹبہ سلطان پور میں ٹراما سنٹر کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرکے عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی تعمیر پر 15کروڑ 57 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ سپیشل ایجوکیشن سنٹر سہولیات کے لحاظ سے ایک منفرد ادارہ ہوگا۔ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں خصوصی بچوں کی چاروں کیٹیگریز کوتعلیم دی جائے گی۔ انہوں نے پیرمراد کے قریب زیرتعمیر سڑک کابھی معائنہ کیا۔ زیرتعمیر گڑھاموڑ سے خانیوال روڑ کے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدرحسین ورک نے زیرتعمیر ٹراماسنٹر ٹبہ سلطان پور کابھی وزٹ کیااور ٹراما سنٹر کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔