لاہور( نیوز رپورٹر)پاکستان سوسائٹی آف نیوروسرجنز کی جنرل باڈی میٹنگ کا اجلاس پروفیسر خالد محمود کی زیر صدارت میو ہسپتال میں منعقد ہوا۔جس میں پاکستان سوسائٹی آف نیورو سرجنز کے ینگ نیوروسرجن فورم کی سال 2022-23 کیلئے ممبران کا انتخاب الیکشن کے بعد کیا گیا۔چیئرمین ڈاکٹر زبیر خان، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسد شاہ، جوانٹ سیکرٹری ڈاکٹر عقیل نت، فنانس سیکرٹری، ڈاکٹر فہیم عثمانی اور سیکرٹری اطلات ڈاکٹر توقیر احمد منتخب ہوگئے۔ نومنتخب عہدیداروں نے ینگ نیوروسرجنز کی پیشہ ورانہ بھلائی اور بہتری کیلئے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔