اسلام آباد (نامہ نگار) وزارت انسانی حقوق کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن کے حکام کی مبینہ ہٹ دھرمی کی وجہ سے سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں زیر تعلیم بچے رل کر رہ گئے۔ حکام کی آشیر باد سے سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کے پرنسپلز (فزیو تھراپسٹ )کو ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکٹرز لگا دیا گیا۔ خصوصی بچوں کے سنٹرز بغیر سربراہ کے چلائے جانے لگے، خصوصی توجہ کے مستحق سپیشل بچے مسیحا کے منتظر، والدین نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔ وزارت انسانی حقوق کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن کے وفاقی دارالحکومت میں چار سنٹرز قائم ہیں جن میں ذہنی معذور بچوں کے لئے ایچ ایٹ میںسنٹر قائم کیا گیا۔
بچے رل گئے