چمن(این این آئی) پاک افغان بارڈر پر باب دوستی پانچویں روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند رہی۔چمن کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق باب دوستی کھولنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی اس حوالے سے حکومت پاکستان اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحدپارپھنسے جن پاکستانیوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں ان سے متعلق جلد فیصلہ کیا جائیگا ، ان پاکستانیوں میں اکثریت روزانہ اجرت پرکام کرنے والوں کی ہے۔کسٹم حکام کے مطابق باب دوستی سے امپورٹ ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں پانچویں روز بھی معطل رہی۔
تجارتی سرگرمیاں معطل