اسلام آباد (خبرنگار) اسلام آباد راولپنڈی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 23کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 5322ہو چکی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیاءکے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں 16کیسز کے بعد مجموعی طور 3097 جبکہ شہری علاقوں میں مزید 7کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شہری علاقوں میں مجموعی طور پر 2225کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ڈینگی