محکمہ رےلوے اور انتظامےہ کے مابےن حدود کے تنازعہ کے باعث پل خستہ حالی کا شکار،کوئی مرمت کرانے کیلئے تیار نہیں، بھاری گاڑیوں کا روٹ تبدےل کےا جائے


راولپنڈی (سروے ، اکمل شہزاد سے)ریلوے پل ڈھوک رتہ گزشتہ چار ماہ سے بند ھونے کی وجہ سے ناصرف شہر اور کینٹ کا رابطہ ختم ھوکر رہ گیاہے بلکہ ڈھوک رتہ، رتہ امرال موہن پورہ ڈھوک چوھدریاں افشاں کالونی و دیگر علاقوں کے عوام الناس سخت تکلیف اور پریشانی کا شکار ھیں پل بند ھونے سے سٹی صدر روڈ ، ریلوے ورکشاپ روڈ ، گوالمنڈی ، ریلوے سٹیشن روڈ دیگر اھم شاہراہیں سارا دن ٹریفک جام رہتی ھیں ان خیالات کا اظہار یوسی ون ڈھوک کے سابق نائب ناظم ناصر میر ذوالفقار احسن ملک عامر چوہدری سابق کونسلر ملک رفیع اعوان محمد اسلام کوھاٹی محمد اشفاق کوھاٹی میاں الطاف بٹ اور سٹی صدر روڈ کے تاجر اور ملحقہ آباد ی کے رہائشیوں نے نوائے وقت کو بتایا کہ ریلوے پل رتہ نذد ٹرانزٹ کیمپ سو سال سے بھی زیادہ پرانا ہے شہر اور صدر کو ملاتا ہے رات گئے بھاری ٹریفک کے گزرنے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھوچکا تھا اس سے قبل کوئی بڑا حادثہ پیش آتا محکمہ ریلوے نے 
 پل ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ریلوے حکام کا کہنا ھے کہ اگر راولپنڈی انتظامیہ اس پل سے گزرنے والی بھاری گاڑیوں کا روٹ تبدیل کردے تو ریلوے پل کی عارضی مرمت کرکے چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھولا جاسکتا ہے شرکا نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ھوئے بھاری گاڑیوں کا روٹ فوری تبدیل کرکے عوام کا درینہ مطالبہ پورا کیا جائے، معلوم ہوا ہے کہ راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے پل کو کینٹ کی حدود میں آنے کی وجہ سے مرمت نہیں کیا گیا جبکہ کنٹونمنٹ حکام کے مطابق پل سٹی کی حدود میں شامل ہے ، ریلوے حکام کے مطابق یہ پل کینٹ کے ایریا میں ہی آتا ہے حدود کے تنازعہ کی وجہ سے پل خستہ حالی کا شکار ہے جس کو کوئی بھی محکمہ مرمت کرانے کیلئے تیار نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن