سکھر (این این آئی)سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں پونے دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن میں معطل ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کو ان کے گھر سے گرفتار کر کے حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ۔ چیف سیکرٹری سندھ نے کرپشن کے الزام میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کو عہدے سے فارغ‘ اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد منصورعباسی کو معطل کردیا تھا۔رپورٹس کے مطابق لینڈ ایکوزیشن آفیسر منصور عباسی موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے کی رقم میں پونے 2 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا۔ دستاویزات کے مطابق زمین کی خریداری کے لیے این ایچ اے نے سال 2020 میں 4 ارب 9 کروڑ روپے جاری کیے، سابق ڈپٹی کمشنر نیکرنٹ اکانٹ کے بجائے سیونگ اکانٹ میں رقم منتقل کرائی، سیونگ اکائونٹ کی وجہ سے 2 سال تک منصوبیکے لیے رقم نہیں نکلوائی جاسکی۔دو سال بعد سابق ڈپٹی کمشنر نے لینڈ اکیوزیشن افسرکے اکانٹ میں رقم منتقل کی، لینڈ اکیوزیشن افسر نے 4 ارب 9 کروڑ میں سے ایک ارب 82 لاکھ نکلوائے، لینڈ اکیوزیشن افسر کا دعویٰ ہے کہ ایک ارب 82 لاکھ کی 300 ایکڑ اراضی خریدی۔دستاویزات میں انکشاف ہوا کہ رقم دو سال تک اکانٹ میں رہنے پربینک سے 54 کروڑ روپیکا منافع ہوا، اس حوالے سے سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشیدکے مطابق 54 کروڑ روپے منافع کی رقم بھی جوں کی توں پڑی ہے۔
ڈپٹی کمشنر گرفتار
سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں مبینہ کرپشن میں معطل ڈپٹی کمشنر مٹیاری گرفتار
Nov 18, 2022