مریضوں کو بہتر سہولےات کی فراہمی کےلئے اقدامات کر رہے ہےں، خالد جدون 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب شکایات سیل کے چیئر مین ضلع راولپنڈی خالد جدون گزشتہ روز اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی پہنچ گئے، جنہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈی ایم ایس اور دیگر سٹاف موجود تھا جنہوں نے خالد جدون کا بریفنگ دی ، چیئر مین شکایت سیل ضلع راولپنڈی نے وارڈوں میں جا کر مریضوں کی عیادت کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ہسپتال میں دی جانی والی سہولیات کے متعلق پو چھا، مریضوں کے لواحقین سے ملے ، اس موقع پر خالد جدون نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کے متعلق خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی طور پر کام کیا جا رہا ہے متعدد کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے۔

ای پیپر دی نیشن