ملکی قرضہ ساڑھے 62ہزار ارب تک پہنچ گیا: قیصر شریف 

Nov 18, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ ملکی قرضہ ساڑھے 62ہزار ارب تک پہنچ گیا، ہر آئے روز ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ سودی معاشی نظام تباہی کی اصل وجہ ہے، قومی معیشت کو اسلامی ماڈل پر استوار کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کے سودی معیشت کے خاتمے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے تاہم ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ دعوؤںاوروعدوںکی بجائے حکمران سودی معیشت کے خاتمے کا مکمل روڈ میپ دیں۔

مزیدخبریں