امن کے بغیر ملک معاشی ترقی نہیں کرسکتا،پیر سید اظہار بخاری


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)علم کے دشمن بچے اور بچوں کی دماغی صلاحیتوں پر گولی چلا تے ہیں جس کی شریعت اجازت نہیں دیتی، زوال اور بڑے پیمانے میں رسوائی اور ذلت معیشتی زوال کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ امت مسلمہ اندرونی طور پر تحقیق سے دور اور انتشار کا شکار ہو چکی ہے، ان خیالات کا اظہار متحدہ علماءمحاذ صوبہ پنجاب کے چیئرمین علامہ پیر سید اظہار بخاری نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔
، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن ہوگا تو معیشت خود بخود ڈیرہ جما لے گی، استحکام پاکستان کے لئے علماءامن کوحکماءمعیشت کو ترجیح دیں، امن کے بغیر پاکستان معاشی ترقی نہیں کرسکتا۔

ای پیپر دی نیشن