یو بینک، ایم ایم بی ایل کے ملازمین گھر کےلئے سرمایہ حاصل کرسکیں گے 

Nov 18, 2022


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) اور ملک کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے مائیکروفنانس بینک، یو مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (یو بینک) نے اپنے ملازمین کو گھروں کیلئے سرمایہ فراہم کرنے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اہم اشتراک کیا ہے۔ اس مفاہمتی یاد داشت پر ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عظام اور یومائیکروفنانس بینک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، کبیر نقوی نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں دستخط کئے جس میں دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس اشتراک کے تحت یو بینک اور ایم ایم بی ایل کے ملازمین گھر کے حصول کے لئے سرمایہ حاصل کرسکیں گے۔
 اہل ملازمین 30 لاکھ روپے تک سرمایہ حاصل کرسکیں گے تاکہ وہ اس رقم سے نیا گھر، فلیٹ، اپارٹمنٹ، یا تعمیر کے لئے پلاٹ، پہلے سے خریدے ہوئے پلاٹ پر گھر کی تعمیر یا موجودہ رہائش گاہ میں توسیع کراسکیں۔ ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عظام نے کہا، "مالیاتی سہولیات کی فراہمی صرف صارفین تک محدود نہیں ہے بلکہ ان تمام لوگوں پر محیط ہے جو معاشی خود مختاری کے ذریعے اپنا معیار زندگی بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

مزیدخبریں