لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل پر وفاقی وزارت داخلہ کا اعتراض بلاوجہ اور بلاضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے بارے میں وفاق کے اعتراض کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی کی تشکیل آئین و قانون کے مطابق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں وفاق کی کسی ایجنسی کا نمائندہ شامل کرنا لازم نہیں۔
عمر سرفراز حیمہ
جے آئی ٹی پر وفاق کے اعتراض مسترد کرتے ہیں: عمر سرفراز چیمہ
Nov 18, 2022