لاہور(لیڈی رپورٹر)منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام سوسائٹی میں بڑھتا ہوا عدم برداشت اور اس کا تدارک کے موضوع پر منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما فضہ حسین قادری نے کہا کہ اسلام سے دوری نے زندگیاں اجیرن بنا دیں، اعتدال پرمبنی رویوں کے فروغ اور پرامن معاشرہ کی تشکیل کے لئے خواتین سیرت النبی ؐ،سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرہ ؓاورازواج مطہراتؓ کی پاکیزہ زندگیوں کا مطالعہ کریں۔ گھر معاشرہ کی اکائی اور اخلاقی تربیت کا بنیادی مرکز ہے یہ علمی مرکز نفسانفسی کے اس دور میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے منفی اثرات سوسائٹی پر مرتب ہورہے ہیں۔ گھر کے مرکزعلم و تربیت کو بچانے کے لئے والدین، علمائے کرام،اساتذہ اورریاست کواپنا دعوتی و تربیتی کردار ادا کرنا ہوگا۔