عدم برداشت معاشرے میں انتشار کا سبب بن رہی ہے: ثمن رائے 


لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر بہبود آبادی پنجاب ثمن رائے نے کہا ہے کہ آج لوگوں میں ایک دوسرے سے متعلق برداشت ختم ہو گئی ہے جو معاشرے میں انتشار کا سبب بن رہی ہے۔ انہوںنے ان خیالات کااظہاربرداشت کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ بہبود آبادی ہاؤس آف نانازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم خود میں برداشت پیدا کر لیں تو آج حالات یکسر بدل جائیں۔ اس موقع پر معروف کارٹونسٹ انور علی کی 100ویں سالگرہ بھی منائی گئی۔ تقریب میں محکمہ بہبود آبادی اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن