لاہور (سٹاف رپورٹر) فوڈ اتھارٹی نے شیخوپورہ میں استعمال شدہ تیل جمع کرنے والے ڈپو پر چھاپہ مار کر 3000 لیٹر گندہ استعمال شدہ اور چکن آلائشوں سے تیارکردہ تیل پکڑلیاچکن آلائشوں سے تیارآئل کو استعمال شدہ تیل میں ملا کر کھلا آئل فوڈ فرائنگ یونٹس کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ استعمال شدہ تیل کو زنگ آلودانتہائی گندے ڈرموں میں رکھا گیامرغی کی آلائشوں سے نکلے گندے تیل استعمال شدہ آئل میں ملا کر فرائنگ یونٹس کو سپلائی کیا جا تا تھاآلائشوں سے نکلا تیل بہت زیادہ سفید ہونے کے باعث گندے تیل میں حل ہو کر اسے نئے جیسا بنا دیتا ہے ناقص اور استعمال شدہ تیل کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر اور متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتاہے پی ایف اے قوانین کے مطابق استعمال شدہ اور آلائشوں سے نکلا تیل صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کی اجازت ہے۔