لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر اہ علامہ زبیر احمد ظہیر، صوبائی وزیر بلدیات میاں محمودالرشید ، حافظ معاویہ حسن، مولانا عبدالحفیظ اوکاڑوی، مولانا احسان الٰہی ظہیر کی زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ زبیر ظہیر نے عمران خان کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت اور عدل وانصاف کے لیے طویل جدو جہد کی۔ عمران خان کے ملک دوست مشن کو ہر صورت کامیاب ہونا چاہیے ورنہ کرپٹ اور نااہل ہمیشہ کے لیے مسلط ہو جائیں گے۔ عمران خان نے علامہ زبیر احمد ظہیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں آپ جیسے محب وطن اور حقیقی معنوں میں اسلام کی خدمت کرنے والے اور معاشرے کو درست سمیت چلانے کی کوشش کرنے والے علماء کرام کی ضرورت ہے کہ وہ میدان عمل میں آئیں اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں محمودالرشید نے کہا کہ ہمارے قائد زخمی ہو کر بھی پاکستان کے مستقبل سے لاپرواہ نہیں۔ کرپٹ ٹولہ زخمی عمران خان سے زیادہ خائف ہے۔ اسی لیے آئے روز کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑ دیتے ہیں۔ ان کاہر حربہ ناکام ہوا، عوام اعتبار ہی نہیں کرتے۔ پاکستان کے عوام اپنے مخلص لیڈر عمران خان سے پیار کرتے ہیں۔ عمران خان صحتیاب ہو کر جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔ لانگ مارچ کا آخری مرحلہ حکمرانوں کے لیے تازیانہ ثابت ہو گا۔
عمران سے ملاقات