بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمشن کا پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے سے انکار 



اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے ایک بار پھر بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن نے پنجاب حکومت کو الیکٹرانک ووٹنگ کی شق قانون سے نکالنے کا مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ قانون سے ای ووٹنگ کی شق نکالنے کیلئے ترمیم کرائی جائے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے وزیراعلیٰ کو سمری بھجوانے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ شق تبدیل کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں ترمیمی بل پیش کیا جائے گا اور پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد اس شق کو ختم کر دیا جائے گا۔
ای ووٹنگ انکار

ای پیپر دی نیشن