امپورٹڈ حکومت نے بیرونی دوروں، کیسز ختم کروانے کے سوا کچھ نہیں کیا:مسرت چیمہ

Nov 18, 2022

 
لاہور ( این این آئی) ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو اقتدار سنبھالے 7 ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا ہے، 7 ماہ میں بیرونی دوروں، نیب کیسز ختم کروانے اور ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پر لانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ٹولہ پنجاب کی عوام سے صحت کارڈ بھی چھیننا چاہتا تھا، عوام نے گمنام کھاتوں والوں کی سازش ناکام بنادی ہے،پنجاب میں قومی صحت کارڈ سے 27 لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ  مریضوں کی ہارٹ سرجری، کیموتھراپی، زچگی کے کیسز اور مختلف پیچیدہ بیماریوں کے مفت علاج جاری ہیں۔عمران خان کے عوامی فلاحی منصوبے سے ہی ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔
مسرت جمشید چیمہ

مزیدخبریں