کینٹ بورڈ ملتان کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائینگے: ماریہ جبیں


ملتان (نیوز رپورٹر) کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ماریہ جبین خان نے کہا ہے ملتان کینٹ کی تعمیر وترقی اور شہریوں کی سہولیات میں ممکنہ حد تک اضافہ ترجیح ہوگی ،کینٹ ایریا کے شہریوں اور ٹیکس گزار تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیںکینٹ بورڈ ملتان کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھٹکانہ روڈ، کینٹ بورڈ سٹاف کالونی، بابو محلہ صدربازار، قائد اعظم روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کامعائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ بریگیڈیئر ریحان مشتاق کی خصوصی ہدایات پر تمام ترقیاتی امور کی نگرانی خود کررہی ہوں اور روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی، ملیریا سے بچاو¿ کیلئے حفاظتی سپرے کیے جارہے ہیںممبر کینٹ بورڈ یعقوب شیرا انجینئر امیر احمد اور پبلک ہیلتھ آفیسر ناصر حسین تھے۔

ای پیپر دی نیشن