لودھراں (کرائم رپورٹر)شیخ اعجاز احمد کو ضلع لودھراں میں وائس چیئرمین وزیراعلی پنجاب شکایات سیل نامزد کردیا گیا۔ شیخ اعجاز احمد نے تحصیل کہروڑپکا اپنے آفس کا چارج سنبھال لیا۔ شہریوں اور دوست احباب نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر شیخ اعجاز نے کا کہنا تھا کہ ضلع لودھراں میں اپنے قائد وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی کے وژن اور مشن کو لے کر علاقے کے مسائل حل کریں گے۔