ٹبہ سلطانپور (نمائندہ نوائے وقت) خالق لفظ پاکستان، پہلے پاکستانی چودھری رحمت علی کے 127 ویں یوم پیدائیش کے موقع پر مرکزی صدر غیر سیاسی محب وطن کمیٹی ٹبہ سلطانپور کے خالد سلیم گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں اپنے قومی ہیروز کے دن کو یادگار کے طور پر مناتی ہیں وہی ترقی کرتی ہیں۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ چودھری رحمت علی کے جسد خاکی کو پاکستان لا کر پورے اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے۔ اس موقع پر چوہدری خوشی محمد گجر، مبشر رشید، چوہدری عبدالجبار گجر، زوہیب عمر خان، عبدالشکور چشتی و دیگر بھی موجود تھے۔
چودھری رحمت علی کے جسد خاکی کو پاکستان لا کر پورے اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے: صدر غیر سیاسی محب وطن کمیٹی
Nov 18, 2022