پاکستان ماو¿نٹین فیسٹیول کابارہواں ایڈیشن یکم دسمبر کوشروع ہوگا


اسلام آباد(خبرنگار) پاکستان ماو¿نٹین فیسٹیول کابارہواں ایڈیشن یکم دسمبر کوشروع ہوگا جسکا آغاز لائیو پینٹنگ مقابلوںکےساتھ ہوگا جبکہ دیگر ایونٹس میں مارگلہ ہلز پر واقع ٹریل فائیوکی صفائی اور پہاڑی جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع پر سیشنسے ہوگا جس میں پاکستان ماو¿نٹین یوتھ فورم بھی شامل ہے پینٹنگز کی نمائش کے بعد آب و ہوا کی تبدیلی میں ثقافتی ورثہ خوراک کی حفاظت اور پہاڑی خواتین کے موضوع پر کانفرنس ہوگی اور بعدازاں نو سے بارہ دسمبر پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کی سرپرستی میں ایوارڈز شوکا انعقادکیا جائے گاپاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام بھی اس ایونٹ کے انعقاد کیلئے تعاون کر رہے ہیں پی این سی اے میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن فارینہ مظہر نے کہاکہ عام طور پر ہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو زندگی معاش اور ماحولیاتی نظام پر دباو¿ کے طور پر دیکھتے ہیں.
اس سال وزارت قومی ورثہ اور ثقافت ماہرین اور کمیونٹیز کے نمائندوں کے تعاون سے بدلتے وقت میں ہمارے ورثے اور ثقافت پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا جائزہ لے گی

ای پیپر دی نیشن