لاہور (سپورٹس رپورٹر ) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی میگا ایونٹس میں بھارت کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اس کے کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ کے علاوہ دیگر ٹی ٹونٹی لیگز میں شرکت نہیں کرتے۔دنیا بھر کی ٹی ٹونٹی لیگز میں کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے کھلاڑی واقعی چمکے“۔2012ءاور 2016ءکا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والے ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ جب بھارتی کرکٹرز دنیا کی سب سے بڑی T20 لیگ کھیلتے ہیں، تو ان کے پاس ایسے کھلاڑیوں کے تجربے کی کمی ہے جو دیگر کرکٹنگ ممالک کی لیگوں میں کھیلتے ہیں۔