معیشت کو سیاست سے الگ  کرنا ہوگا : حبیب الرحمن زبیری 

Nov 18, 2022


لاہور(کامرس رپورٹر )ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا کہ اندرون اور بیرون ممالک سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے معیشت اور سیاست سے بالکل الگ کرنا ہوگا ،کسی کی بھی حکومت ہو معیشت کے اشارئیے منفی میں جانا 22کروڑ عوام کیلئے تشویش کا باعث ہوتا ہے ، ہم چین سے دوستی پر فخر تو کرتے ہیں لیکن اس کی ترقی سے سبق حاصل نہیں کرنا چاہتے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ چین نے تین دہائیوں میں 80کروڑ افراد کو خط غربت کی لکیر سے اوپر اٹھایا ہے جو ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ چین میں جس طرح ریسرچ پر توجہ دی جاتی ہے ہم انتہائی قربت کے باوجود اس سے اس سے استفادہ نہیں کر پار ہے جس کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ابھی تک سی پیک سے پوری طرح استفادہ کرنے کے بھی قابل نہیں۔ 

ہمیںاس منصوبے کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنی استعداد کو بڑھانا ہوگا بصورت دیگر اس منصوبے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے کہ ہم چین سے دوستی کو ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری قرار دیتے ہیں لیکن اس کی کامیابی سے سبق نہیں سیکھتے ، چین جو آبادی کے لحاظ سے ہم سے کئی گنا بڑا ہے اس نے اپنی غیر معمولی ترقی سے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور بد قسمتی ہم اس سے کچھ نہیں سیکھ سکی بلکہ ہمارے ہاں تنزلی کے  اشارے ملتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں بنگلہ دیش کی ترقی سے بھی سبق سیکھنا ہوگا جس نے  برآمدات میں ہمیں پچھاڑ دیا ہے۔ 

مزیدخبریں