ٹیوٹا ،پرنٹنگ، گرافک آرٹ انڈسٹری کے مابین معاہدہ طے 


لاہور ( نیوز رپورٹر) ٹیوٹا اور پرنٹنگ، گرافک آرٹ انڈسٹری کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔ چیئرپرسن ٹیوٹا مامون جعفر تارڑ نے کہا کہ ملک میں بہترین ورک فورس کیلئے ڈیمانڈ ڈریون کورسز کا اجرا کیا جارہا ہے جس سے ہر انڈسٹری کیلئے نوجوانوں کی ٹریننگ کی جائےگی۔ وہ پرنٹنگ، گرافک آرٹ انڈسٹری کی تنظیم پگائی کےساتھ معاہدے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انکا کہنا تھا معاہدے کے تحت ٹیوٹا پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹ میں ڈیمانڈ ڈریون کورس کروائےگا۔ معاہدے کے تحت ٹیوٹا کورسز کیلئے جگہ، اساتذہ اور دیگر سہولیات فراہم کرےگا جبکہ پگائی تنظیم ٹرینیز کو ماہانہ 10 ہزار وظیفہ ادا کرےگی۔ مامون جعفر تارڑنے کہا کہ شروع میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ٹیوٹا کے کالجز میں 6 ماہ کا کورس کروایا جائےگا۔ ایک اور معاہدے میں ٹیوٹا سول سوسائٹی ہیومن ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ ملکر سپیشل نوجوانوں کے لیے ٹریننگ کورسز شروع کرائے گا۔ اس معاہدے کے تحت ٹیوٹا کورسز کے لیے جگہ جبکہ سول سوسائٹی پروگرام 5 سے 10 کلومیٹر میں سپیشل نوجوانوں کو ڈھونڈ کر ٹیوٹا کے سنٹرز تک لائے گا۔

ای پیپر دی نیشن