یونیک گروپ کی طالبہ نے بین المکاتب مقابلہ کلام اقبال اپنے نام کر لیا


لاہور(سپیشل رپورٹر)یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی طالبہ عین النور نے بین المکاتب مقابلہ کلام اقبال اپنے نام کر لیا۔ مقابلے میں 20 سے زائدتعلیمی اداروں نے شرکت کی جبکہ فائنل راﺅنڈ میں حصہ لینے والے اداروں میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ، سمن آباد کالج، کوپر روڈ کالج، اقرا حفاظ کالج اور فاطمہ جناح کالج چونا منڈی شامل تھے۔ مقابلے میں فتح حاصل کرنے پر عین النور کو مبارکباد دیتے ہوئے چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز طلبا کی نصابی سرگرمیوں کےساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے بھی کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ میں بچوں کو اقبال کی تعلیمات اور تصورات کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا حصہ بنایا جاتا ہے جس کا مقصد طلبا کو اقبال کے افکار سے روشناس کروانا ہے۔مبارکباد کے حوالے سے ملاقات میںڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری اورہیڈ ایڈمن اینڈ پروموشنز پروفیسر ریاض الحق بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...