شعبہ توانائی کے گردشی قرضوں نے پی ایس او کو شدید مالی بحران سے دوچارکر دیا

Nov 18, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)توانائی کے شعبے کے گردشی قرضوں نے پی ایس او شدید مالی بحران سے دوچار کر دیا ہے ،حکومتی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) کے قابل وصول واجبات کا حجم پہلی بار600ارب روپے کی سطح عبور کرگیا ہے ،ما لی بحران کی بڑی وجہ توانائی کے شعبہ کے گردشی قرضے ہیں،گردشی قرضوں نے پی ایس او بھی ایک بار پھر شدید مالی بحران سے دوچار کر دیا ہے ہے،ذرائع کے مطابق پی ایس ا وکی سب سے بڑی نادہندہ سوئی نادرن کمپنی ہے جس کے واجبات350ارب روپے سے زائد کی سطح پر پہنچ چکے ہیں جبکہ پاور سیکٹر نے پی ایس او کو200ارب روپے کے لگ بھگ ادا کرنے ہیں،قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے بھی پی ایس او کو لگ بھگ25ارب روپے دینے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ مالی مشکلات کے باعث پی ایس او کیلئے بین الاقوامی سپلائرز کو دینے کیلیے رقم نہیں ہے اور اگر یہی سلسلہ رہا تو پی ایس او کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی در آمد متاثر ہوسکتی ہے۔
مالی بحران

مزیدخبریں