اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزارنے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کروادی۔گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنمائ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں اور بائیومیٹرک تصدیق کرائی، الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ15نومبر کو عدالت نے مجھے ڈی سیٹ کئے جانے سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن پرحکم امتناع برقرار رکھا،الیکشن کمیشن نے روحیلہ حامد کا خصوصی نشست پر نوٹیفکیشن جاری کرکے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی،استدعا ہے کہ عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی پر چیف الیکشن کمشنر ، سیکرٹری اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
بائیو میٹرک تصدیق
شاندانہ گلزارنے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کروادی
Nov 18, 2022