اسلام آباد(خبرنگار)اسلام آبادراولپنڈی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 23کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر کیسز کی تعداد5322ہو چکی ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر)ڈی ایچ او(ڈاکٹر زعیم ضیا ء کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز ڈینگی کے تئیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے رواں سال اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد5322ہو چکی ہے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں16کیسز کے بعد مجموعی طور3097جبکہ شہری علاقوں میں مزید7کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جسکے بعد شہری علاقوں میں مجموعی طور پر2225کیس رپورٹ ہو چکے ہیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں چ کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈینگی
اسلام آبادراولپنڈی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 23کیسز رپورٹ
Nov 18, 2022