ا ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی فلسطینی صدر کے مشیراور سپریم جج سے ملاقات

سلام آباد(نا مہ نگار)مصر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کوپ 27 سمٹ میں شرکت کرنے والے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور اسلامی تعلقات/فلسطین کے سپریم جج سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فریقین نے اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی رابطوں کے فرغ کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ فلسطین سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔انہوں نے اہم علاقائی و عالمی پلیٹ فارمز پر مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے اصولی موقف کو دہرایا۔انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی ضرورت پر زور دیا۔فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور، اسلامی تعلقات اور فلسطین کے سپریم جج نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی حکومت اور عوام پاکستان کے عوام سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام مذہب، اخوت، تاریخ، ثقافت اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے عالمی و علاقائی پلیٹ فارمز پر مسئلہ کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر پاکستان عوام اور پارلیمان کا شکریہ ادا کیا۔
 ملاقات

ای پیپر دی نیشن