شی کی اطالوی وزیراعظم میلونی  سے ملاقات، بینکاک پہنچ گئے

Nov 18, 2022


بالی ، انڈونیشیا(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی سے انڈونیشیا کے شہر بالی میں ملاقات کی ہے۔شی نے کہا کہ دو قدیم تہذیبوں کی حیثیت سے چین اور اٹلی جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں جو وسیع تر مشترکہ مفادات اور تعاون کی گہری بنیاد کے حامل ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ دونوں ممالک کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ دوستی کی روایت کو آگے بڑھائیں ، اختلاف رائے ختم کرتے ہوئے مشترکہ بنیادوں پر آگے بڑھیں اور اتفاق رائے کو وسیع کریں۔شی نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق چین۔ اٹلی حکومتی کمیٹی اور مختلف شعبوں میں بات چیت کے طریقہ کار سے فائدہ اٹھائیں گے تاکہ ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ ، صاف توانائی ، ایوی ایشن اور ایرو اسپیس اور تھرڈ پارٹی مارکیٹس جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات کو تلاش کیا جاسکے۔چین کے صدر شی جن پھنگ 29 ویں ایشیا۔ پیسیفک اکنا مک کو آ پر یشن (اے پیک )اکنا مک لیڈرز میٹنگ میں شرکت اور تھائی لینڈ کا دورہ کر نے کے لئے بینکاک پہنچ گئے۔

مزیدخبریں