`شعبہ توانائی کے گردشی قرضوں نے پی ایس او کو شدید مالی بحران سے دوچارکر دیا

Nov 18, 2022


اسلام آباد (نامہ نگار) توانائی کے شعبے کے گردشی قرضوں نے پی ایس او شدید مالی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ حکومتی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے قابل وصول واجبات کا حجم پہلی بار 600ارب روپے کی سطح عبور کرگیا ہے۔
، ما لی بحران کی بڑی وجہ توانائی کے شعبہ کے گردشی قرضے ہیں، گردشی قرضوں نے پی ایس او بھی ایک بار پھر شدید مالی بحران سے دوچار کر دیا ہے ہے، ذرائع کے مطابق پی ایس ا وکی سب سے بڑی نادہندہ سوئی نادرن کمپنی ہے جس کے واجبات 350ارب روپے سے زائد کی سطح پر پہنچ چکے ہیں جبکہ پاور سیکٹر نے پی ایس او کو 200ارب روپے کے لگ بھگ ادا کرنے ہیں، قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے بھی پی ایس او کو لگ بھگ 25ارب روپے دینے ہیں۔
 بحران

مزیدخبریں