کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سرجانی ٹاؤن مین تجاوزات کیخلاف آپریشن میں مختار کار کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزمان کو چوبیس نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں سرجانی ٹاؤن مین تجاوزات کیخلاف آپریشن میں مختار کار کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان امان اور بخت شیر کو عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ملزمان کو چوبیس نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے مختار کار اعجاز چانڈیو جاں بحق ہوئے۔ محکمہ انسداد تجاوزات کے دیگر تین ملازمین زخمی ہوئے۔ مقدمہ میں پینتس سے چالیس ملزمان مفرور ہیں۔
مختیار کار ہلاکت
کراچی‘ مختیار کار ہلاکت کیس ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Nov 18, 2022