کراچی (نیوز رپورٹر) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گھڑی تحفے میں ملی ، عمران خان کی مرضی رکھے یا توڑے۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا توشہ خانے کا معاملہ دراصل شہباز شریف سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،شہباز شریف کیخلاف لندن عدالت میں فیصلہ آیا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ گھڑی تحفے میں ملی تھی کمیٹی کے زریعے خریدی ، وہ خریدنے کا حق رکھتے ہیں ، عمران خان کی مرضی گھڑی رکھے یا توڑے۔انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کی توشہ خانے سے بلٹ پروف گاڑی اور بی ایم ڈبلیو کا کیس جرم ہے۔آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں ہم نیوٹرل ہیں ،افواج پاکستان پیشہ ورانہ ادارہ ہے، ،کسی کے آرمی چیف بننے پہ کوئی اعتراض نہیں، اب ہمارا وقت ہے ہم بھی نیوٹرل رہیں گے۔
عمران اسماعیل
گھڑی تحفے میں ملی ، عمران خان کی مرضی رکھے یا توڑے،عمران اسماعیل
Nov 18, 2022