ملتان (سپیشل رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے لیہ اینیمل پورنو گرافی سکینڈل میں گرفتار سات ملزمان کی ضمانتیں پراسیکیوشن کے دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان نے 7 ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔پراسیکیوشن کی جانب سے میاں بلال نے دلائل پیش کیے۔ پراسیکیوٹر میاں بلال نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے اینیمل پورنو گرافی کے ذریعے مذہب اور ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے، ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ضمانتیں خارج کی جائیں ، یاد رہے کہ 7 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔پورنو گرافی سکینڈل میں گرفتار ملزمان میں اخلاق ،سلیم ، شوکت حسین،ابرار ،تجمل، شاہزیب اور خاتون ملزمہ صائمہ فرحان شامل ہیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ضمانتیں خارج
لیہ اینیمل پورنو گرافی سکینڈل ، گرفتار 7 ملزمان کی ضمانتیں خارج
Nov 18, 2022