خانیوال(رضاقادری سے) سرگودھا سے ڈکیتی ہونے والا ویگو ڈالہ ملتان پولیس نے ڈاکووں سے مقابلہ کے بعد برآمد کرلیا کراس فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی جبکہ تینوں ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کرموقع سے فرار۔خانیوال پولیس سوئی رہی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ رات ہوتے ہی ملتان سی آئی اے پولیس نے سرگودھا سے ملنے والی ایک اہم اطلاع پر سرگودھا سے ڈکیتی کے دوران چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے ویگو ڈالہ کے ٹریکر کی نشاندہی پر ڈاکوؤں کا پیچھا کرنا شروع کردیا جو اڈا مہرشاہ کے علاقہ میں پہنچ گیا جہاں پر ڈاکوؤں اور ملتان پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا ایک گولی ڈاکو کے پاؤں میں لگی اور اس دوران ڈالہ بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرایا ڈاکو ڈالہ سے نکلتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے ملحقہ دیہات 93/10r میں داخل ہوگئے جہاں اسلم طور کی بھینی میں داخل ہوکر اس کا موٹرسائیکل نمبر 5411۔KWL چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے ملتان پولیس نے دیہات کو گھیرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کردی مگر افسوسناک پہلو یہ کہ خانیوال پولیس اس واقعہ سے مکمل لا علم رہی اور خطرناک ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ڈاکووں کا یہ گینگ بین الاضلاعی ہے جو پنجاب بھر میں مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرتا ہے جس کے بعد خانیوال تھانہ صدر کے علاقہ میں اپنی محفوظ کمین گاہوں میں آکر غائب ہوجاتا ہے اگر خانیوال پولیس الرٹ ہوتی اور ملتان پولیس کا ساتھ دیتی تو شاید یہ خطرناک گینگ سلاخوں کے پیچھے ہوتا۔
پولیس سے مقابلہ
پولیس سے مقابلہ، ڈاکو سرگودھا سے چھینا گیا ڈالہ چھوڑ کر فرار
Nov 18, 2022