کبیروالا(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان کومعاشی اور سیاسی مشکلات کاسامنا ہے،عوام کو درپیش مسائل حل کرنے پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے، وطن عزیز کو درپیش چیلنجز اورسنگین بحرانوں سے نکالنے کا راستہ ڈھونڈنے کی بجائے سیاسی پوائنٹ سکورننگ کیلئے حکومتی اور غیر حکومتی شخصیات ایک دوسرے کی کردار کشی میں مصروف ہیں، قوم ماضی میں سیاسی انتشار اور ہٹ دھرمیوں کا خمیازہ ’’سانحات‘‘ کی صورت میں بھگت چکی ہے،اب ملک مزید کسی بڑے حادثے کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے،ہمیں اتفاق رائے سے معاملات کو صحیح سمت لے جانے پر توجہ دینا ہوگی،ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ وتحقیق سید فخرامام نے کبیروالا شہر میں تحریک انصاف شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی رہنما اورسماجی شخصیت ندا نسرین ملک کی والدہ کی وفات پران کی رہائشگاہ پر اظہار تعزیت کرنے کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محمد افضل خان،ملک عبدالجبار،حفیظ سعیدی،رانا محمد اسلم ذوالفقار،شیخ محمد ارشد،مہر عدنان نواز،محمد رمضان جانی،قمر عباس سیال،چوہدری محمد امجد صابر،محمد کاشف بھی اور دیگر موجود تھے۔
فخرامام