ملک کو صحیح سمت میں لیجانے کیلئے سیاسی‘معاشی استحکام ناگزیر :رفیق رجوانہ

Nov 18, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق گورنر پنجاب و معروف قانون دان ملک رفیق احمد رجوانہ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حضرت عمر ؓکے دور حکومت کی مثالیں دینے والے اور یوم حساب سے ڈرانے والے قانون اور آئین کی بالا دستی کا واویلا کرنے والے عمران خان کیسے صادق امین ہیں۔انہوں نے کہا کہ چور چور کا نعرہ لگانے والے کرپشن کے خلاف جعلی جہاد کرنے والے۔لانگ مارچ کا شوشا چھوڑنے والے اقتدار سے باہر ہونے کے بعد قوم کوانتشار کا شکار کرنیوالے معاشی اور سیاسی عدم استحکام پھیلانے والے عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں نااہل ہو گئے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ دوست ممالک سے قیمتی تحفوں کو فروخت کرنے کے بعد اب پکڑے جانے کے خوف سے تلاشی نہیں دیتے اور دبئی کے تاجر کو جو گھڑی اور تحفے فروخت کئے ہیں اب واویلا کرنے سے وہ چوری نہیں چھپتی۔انہوں نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہے کہ وہ تحفے، کہا ہیں اورکس کو کتنے میں بیچے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ وہ ان کے جھوٹ کے پیچھے مت بھاگیں کیونکہ اس وقت ملک کو صحیح سمت میں لے جانے کیلئے سیاسی و معاشی استحکام کی ضرورت ہے
رفیق رجوانہ

مزیدخبریں