صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے ٹیکسلا ہسپتال کے 3 ڈاکٹرز، فارماسسٹ اور ایڈمن آفیسر معطل کردئیے

Nov 18, 2022


ملتان (خصوصی رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے 4 مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ واہ کینٹ جنرل ہسپتال اور ٹیکسلا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیکل وارڈز، شعبہ ایمرجنسی اور ڈسپنسریز گئے۔ ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر ٹیکسلا ہسپتال کے تین ڈاکٹرز، فارماسسٹ اور ایڈمن آفیسر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ ڈی ایم ایس ڈاکٹر نبیلہ کاشف اور اے ایم ایس ڈاکٹر آصف حمید کو محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ نااہلی اور بدانتظامی کی بناء پر واہ کینٹ اور ٹیکسلا ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو شوکاز نوٹس جاری کروائے۔
ڈاکٹر اختر ملک

مزیدخبریں