ملتان(خصوصی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں انسانی لاشوں کی بیحرمتی کا معاملہ,وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر بننے والی چھ رکنی کمیٹی کی سفارشات پر کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔محکمہ اسپشلایزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نشتر ہسپتال کے شعبہ اناٹومی کی سربراہ ڈاکٹر مریم اشرف، ڈاکٹر سیرت عباس،ڈاکٹر عبدالوہاب اور دو چوکیداروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اور سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ محمد احسن وحید پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دئے گئے ہیں،60 روز میں انکوائری مکمل کریں گے۔پیڈا ایکٹ کے تحت متعلقہ سٹاف کے خلاف سابقہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق کارروائی ہو گی۔اس ضمن میں متعلقہ سٹاف کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں اور 14 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کارروائی شروع
نشتر ہسپتال میں لاشوں کی بیحرمتی ، 6 رکنی کمیٹی کی سفارشات پرکارروائی شروع
Nov 18, 2022